جامشورو: موٹروے ایم نائن پرمسافر کوچ کوحادثہ ، ایک مسافر جاں بحق ،7زخمی
جامشورو(قدرت روزنامہ) نوری آباد کے قریب موٹروے ایم نائن پرمسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شہدادکوٹ کے رہائشی احمد علی کے نام سے کی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بدقسمت مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔