سجل علی نے بچوں پر ظلم کیخلاف آواز اٹھا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ سجل علی بھی بچوں سے جبری مشقت اور ان پر ظلم کے خلاف بول پڑیں . اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کے واسطے بچوں پر ظلم کرنا، مشقت کروانا بند کریں .

ہم سب کو مل کر بچوں سے مشقت کروانے اور ان پر ظلم کرنے کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے تاکہ آواز ذمہ داروں تک پہنچے اور ایکشن لیا جاسکے . سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ آپ گھرکے اندر یا باہر کہیں بھی کسی بچے کو مشقت کرتے دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ ادارے کورپورٹ کریں . بچوں پرظلم کے زیادہ سے زیادہ کیسز رپورٹ کریں تاکہ ظالموں کے خلاف کارروائی کی جاسکے . چند روز قبل سول جج اسلام آباد کی اہلیہ نے گھر میں کام کرنے والی 14 سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا . بچی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے . . .

متعلقہ خبریں