بالاکوٹ: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
بالا کوٹ(قدرت روزنامہ) سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی بالاکوٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا،زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کیا جارہا رہے۔
سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔