بالاکوٹ: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

بالا کوٹ(قدرت روزنامہ) سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے . افسوسناک حادثہ گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے .

ڈی ایس پی بالاکوٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا،زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کیا جارہا رہے . سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے . . .

متعلقہ خبریں