رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3.73 فیصد اضافہ، شرح 29.21 فیصد رہی


کراچی(قدرت روزنامہ) رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کی شرح 29.21 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 20ا شیاء مہنگی اور 7 سستی ہوئیں جب کہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ مرچ ، ٹماٹر، پیاز ، آلو ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں مرچ 28.98 فیصد ، ٹماٹر 19.71 فیصد ، انڈے 4.77 فیصد، ایل پی جی 4.12 فیصد ، لہسن 3.09 فیصد ، پیاز 2.58 فیصد، گڑ 2.18 فیصد، آلو 2.09 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 20.98 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں کیلے کی قیمت میں 5.36 فیصد، چینی 1.15 فیصد، گھی 0.93 فیصد، خوردنی تیل 0.89فیصد ، گندم کا آٹا 0.17فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.16فیصد کمی ہوئی۔