کچھ عمومی قسم کے تھریٹ الرٹس ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ عمومی قسم کے تھریٹ الرٹس ہیں، موبائل فون سروس سیکیورٹی کے پیش نظر بند کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں 9 محرم کے جلوس کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں ۔
مراد علی شاہ نے کراچی میں 9 محرم کے مرکزی جلوس روٹ کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورت حال مانیٹر کرنے آیا تھا، کل ہوسکتا ہے حیدرآباد اور سکھر کے دورے پر جاؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، اس وقت جو صورتحال ہے اس کیلئے احتیاطی تدابیر کرنا پڑتی ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میئر پیپلز پارٹی کے نمائندے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر سال بہتری لائیں، لوگوں کو تکلیف کم ہو۔