حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نانا کے دین کی بقاء کیلئے ہے: شاہ محمود
ملتان (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی اپنے نانا کے دین کی بقاء کے لیے ہے۔ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوئیڈن کے واقعے سے دل آزاری ہوئی جس پر او آئی سی نے آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سوئیڈن کے واقعے پر ہمیں مل کر ایک لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن کے واقعات کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حق اور سچ کی جنگ جاری رہے گی، اللّٰہ ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے۔