حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نانا کے دین کی بقاء کیلئے ہے: شاہ محمود


ملتان (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی اپنے نانا کے دین کی بقاء کے لیے ہے . ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوئیڈن کے واقعے سے دل آزاری ہوئی جس پر او آئی سی نے آواز اٹھائی ہے .


انہوں نے کہا ہے کہ سوئیڈن کے واقعے پر ہمیں مل کر ایک لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا . شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن کے واقعات کی پُر زور مذمت کرتے ہیں .
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حق اور سچ کی جنگ جاری رہے گی، اللّٰہ ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے .

. .

متعلقہ خبریں