انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق میڈیا آزاد ہے اور صحافی کو لکھنے کی آزادی دیتا ہے ہم میڈیا اتھارٹی آرڈیننس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پی ڈی ایم کے رکن پارٹی کی حیثیت سے صحافیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں اور ہر اس آدمی کے ساتھ ہیں جو اس ملک کو اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق جمہوری بنانا چاہتا ہے. میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے خلاف جاری دھرنا جو بھی زمہ داری ہماری پارٹی اور پی ڈی ایم کو سونپے گی ہم وہ زمہ داری پوری کرنے کو تیار ہیں. ہم سو فیصد آپ کا ساتھ دیں گے. انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی کارکن رہے ہیں اور ہماری سیاست کا بنیادی نکتہ یہ رہا ہے کہ یہ ملک آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا . کہنے کی حد تک تو یہ حلف اٹھایا جاتا ہے کہ ہم آئین کے وفادار رہیں گے اور اگر آئین کو خطرہ ہوا تو اس کے دفاع کے لیے لڑیں گے لیکن 1958 سے لے کر اب تک جو تماشہ کیا گیا ہم سب مصلحت پسندی کا شکار ہوئے اور جس انداز میں مقابلہ کرنا چاہیے تھا نہیں کیا . پھر یہاں کچھ انٹیلی جنس سربراہ آئے اور ہمارے انٹیلی جنس کا سربراہ ان کا میزبان تھا. اس کے بارے میں بھی کسی کو پتہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ، چین، روس، اسرائیل اور انڈیا کے انٹیلی جنس سربراہ دہلی میں جمع ہوئے وہاں سے ایک آدمی یہاں آیا اور نہ جانے ہمارے آرمی چیف اور اینٹلی جنس سربراہ سے کیا کہااس کا نہ پارلیمنٹ، نہ میڈیا اور نہ عوام کو پتہ ہے . یہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اس غیر آئینی حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑا ہویہ کسی اکیلے کے بس کی بات نہیں ہے سب نے مل کر آئین کے دفاع میں کھڑا ہونا ہوگا . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و پی ڈی ایم کے نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس غیر آئینی حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑا ہوں آئین کا دفاع کسی ایک کی بس کی بات نہیں اس کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے خلاف جاری دھرنا و صحافتی تنظیمیں جو بھی زمہ داری ہماری پارٹی اور پی ڈی ایم کو سونپے گی ہم وہ زمہ داری پوری کرنے کو تیار ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافتی تنظیموں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاس کے سامنے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں