اسلام آباد

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے ضرور پاکستان آنا چاہیے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ اچھی بات ہوتی کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی لیکن انشااللہ ایسا وقت بھی ضرور آئے گا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ اگر ماضی میں تعلقات بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے مجھے کوئی مشکل نظر نہیں آتی۔
واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم کسی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم نہیں کرتے اور اگر بھارت پاکستان نہ آیا تو آئندہ ہم بھی ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔
ایسے میں کرکٹ کے ایک نامور بھارتی صحافی ایل پی کے ساہی نے تجویز دی ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کو ایک ٹیلی فون کال کرلیں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے۔ یہی آخری اور بہترین آپشن بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرکٹ کے سمیت کھیلوں کے دیوانے ہیں اسی طرح سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی کھیلوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ بھی ہے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں