عالمی ایوارڈ یافتہ سیاح کی مہمان نواز ممالک کی فہرست میں پاکستان سرفہرست


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) دنیا کے تمام ہی ممالک کا سفر کرنے والی کم عمر ترین سیاح لیگزی ایلفرڈ نے پاکستان کو اپنی ان 5 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جہاں وہ آنکھ بند کرکے دوبارہ بھی جانا چاہیں گی۔ سیاحت کی غرض سے کم عمری میں ہی نگر نگر گھومنے والی اور ممالک و اقوام کا تجزیہ کرنے والی سیاح لیگزی ایلفرڈ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا ہے۔
الیگزی ایلفرڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عالمی سطح پر پاکستان میں سیاحت کے بارے میں منفی رائے دی جاتی ہے جب کہ میری نظر میں ایسا کچھ نہیں۔ پاکستان سیاحت کے لیے بہترین اور محفوظ ملک ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Lexie Alford (@lexielimitless)


سیاحت کی شعبے میں انتہائی کم عمری میں یہ مقام حاصل کرنے والی لیگزی ایلفرڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اُن 5 ممالک کی فہرست جاری کی جہاں وہ آنکھ بند کر کے دوبارہ بھی جانے کو تیار ہیں۔
جس کی وجہ ان 5 ممالک کے لوگوں کی مہمان نوازی اور قدرتی حسن ہے۔ ان ممالک کا سفر لیگزی ایلفرڈ کے لیے حیران کن رہا ہے۔ 5 ممالک کی اپنی اس فہرست میں خاتون سیاح نے پاکستان کو سرِ فہرست رکھا ہے۔لیگزی ایلفرڈ کے مطابق مہمان نوازی اور وسیع تر خوبصورت و دلفریب مناظر کے باعث پاکستان کا حیران کن اور توقع سے بڑھ کر اچھا رہا۔