ریٹائرڈ سرکاری افسران کو کنسلٹنسی اور کسی منصوبے پر تعینات نہیں کیا جاسکے گا . وفاقی حکومتی اداروں کے علاوہ، خودمختار اداروں، کارپوریشن، کمپنیز یا اتھارٹی میں ریٹائرڈ افسران کی بھرتی پر ممانعت ہوگی . سرکاری افسران کی دوبارہ تقرری رولز میں میں شامل نہیں ہوگی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سول سروس افسران سے متعلق بل پر رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی جس کے تحت سول سرونٹ افسران پر ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی . بل کے تحت ریٹائرڈ سول افسران کی دوبارہ بھرتی یا ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکے گی جبکہ ریٹائرڈ سول افسران کنٹریکٹ، ایڈہاک اور عارضی طور پر بھی کسی ادارے میں تعینات نہیں ہوں گے .
متعلقہ خبریں