شادی کیلئے رشتے آتے رہتے ہیں، فی الحال ارادہ نہیں: انمول بلوچ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو ماڈل و اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ میری شادی کیلئے بہت سے رشتے آتے ہیں لیکن میں ہر بار منع کر دیتی ہوں۔اداکارہ ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات شیئر کیے۔
شادی سے متعلق سوال پر انمول بلوچ نے کہا کہ ابھی بچی ہوں فی الحال شادی نہیں کروں گی، شادی کیلئے بہت رشتے آتے ہیں جو کہ تمام کے تمام گاؤں سے آتے ہیں اور زیادہ تر میرے کزنز رشتہ بھیجتے ہیں، جنہیں میں مسترد کرتی رہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کر کے دوبارہ گاؤں نہیں جانا چاہتی، اس لیے کزنز کے رشتوں کو منع کر دیتی ہوں، شادی کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتی، میری شادی ابھی بھی ہوسکتی ہے، اس میں دو سال بھی لگ سکتے ہیں اور اس میں 10 سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔
انمول بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی بات نہیں کہ مجھے مرد پسند نہیں، مرد بھی اچھے انسان ہوتے ہیں اور میرے خیال میں 60 فیصد مرد حضرات اچھے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ انمول بلوچ کے والدین کا تعلق شمالی سندھ کے ضلع کشمور سے ہے اور وہاں ان کا اپنا گاؤں ہے، جہاں ان کے رشتے دار رہتے ہیں۔