نگراں وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے، خورشید شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں . نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا رکن نگراں وزیراعظم نہیں بن سکتا .


انہوں نے کہا کہ نہیں جانتا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نام کس نے دیا ہے؟ تاحال 5 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں . پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرے گی، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی .
خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی کےلیے کے فور منصوبے کا پہلا فیز 2024ء کے اختتام یا 2025ء کی ابتداء میں مکمل کرلیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے اس منصوبہ کو خراب کیا، ان کے خلاف تحقیقات ہونا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں