سنجے دت کی نئی فلم ’ڈبل آئی اسمارٹ‘ کی بہت جھلک سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی نئی فلم ’ڈبل آئی اسمارٹ‘ کی بہت جھلک سامنے آگئی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری پوسٹر میں اداکار بہت دبنگ نظر آتے ہیں، انہوں نے مہنگی گھڑی، انگوٹھیاں اور بالیاں پہنی ہوئی ہیں جبکہ ان کے چہرے اور انگلیوں پر ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں۔
پوسٹر میں سنجے دت ایک سگار پی رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کے اندر وہ انتہائی طاقتور شخصیت کا کردار ادا کررہے ہیں۔


فلم ’ڈبل آئی اسمارٹ‘ کے ہدایت کار اداکار کو ایک ایسے اوتار میں سامنے لانا چاہتے ہیں جو اس سے پہلے سامنے نہیں آیا۔ہالی وڈ سینماٹوگرافر گینی گنیلی اس ایکشن انٹرٹینر کیلئے کام کررہی ہیں اور میگا بجٹ کے ساتھ فلم کے گرافکس معیار کو بھی اونچا رکھا جائے گا۔
فلم اگلے برس 8 مارچ کو ماہا شیوراتری کے موقع پر تیلگو، تامل، کناڈا، ملیالم اور ہندی زبان میں ریلیز کی جائے گی۔