اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی(قدرت روزنامہ) چینی نائب وزیراعظم کی آمد، مثبت معاشی توقعات، غیرملکیوں کی تازہ سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی . پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 932 پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے تقریبا 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی .

اگست 2021 کے بعد انڈیکس نے یہ سطح عبور کی ہے . ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں اضافے، رکے ہوئے درآمدی کنٹینرز کی بتدریج کلئیرنس اور نئی درآمدی ایل سیز کھلنے سے صنعتی شعبے کا پہیہ بحال ہوگیا . اس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں میں مثبت امیدوں پر تازہ سرمایہ کاری کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ختم ہوگیا . ڈالر کی قدر میں ٹھہراؤ سے انویسٹرز کا حوصلہ بڑھا . سعودی و خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری پلان سے آئل گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا . . .

متعلقہ خبریں