انڈسٹری میں ایسی اداکارہ بھی ہیں جن کیساتھ کام کرنے پر شوہر سے جھگڑا کیا، زارا نور


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ایک ایسی شخصیت بھی موجود ہے جن کے ساتھ کام کرنے پر میں نے اپنے شوہر اسد سے جھگڑا کیا تھا۔اداکارہ زارا نور عباس حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زارا نور نے بتایا کہ میں صبا قمر کے ساتھ خود کام کرنا چاہتی تھی، اس لیے میں نے شوہر اسد سے جھگڑا کیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں؟۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھے صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کیلئے سکرین پر مرد کا کردار ادا کرنا پڑے تو میں وہ بھی کر گزروں گی، میں اور میرا شوہر ایک دوسرے کی اداکاری پر خوب تنقید کرتے ہیں تاہم ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی دسمبر 2017ء میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔