پنجاب: میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا، لڑکیوں نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔لاہور بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 2 لاکھ 30 ہزار 915 طلباء نے حصہ لیا، سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 72 ہزار 204 طلباء پاس ہوئے جبکہ 57 ہزار کے قریب امیدوار دسویں جماعت کے امتحانات میں فیل قرار پائے۔
لاہور بورڈ میں 1100 میں سے سب سے زیادہ 1091 نمبر پرائیویٹ امیدوار طوبیٰ اعظم نے حاصل کیے، 1090 نمبروں کیساتھ پرائیوٹ امیدوار محمد عبداللہ دوسرے نمبر پر رہے، حادیہ نور 1089 نمبروں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہیں، لاہور بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشنز پر پرائیویٹ امیدواروں نے حاصل کیں۔
سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن آغا علی عباس نے بتایا ہے کہ لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 74 فیصد سے زائد رہا، میٹرک کے امتحانات بہتر ماحول میں منعقد ہوئے، مجموعی طور پر 28 جعلی کیسز سامنے آئے۔
پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج
فیصل آباد میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 81.76، ڈی جی خاں میں 86.37، بہاولپور میں 82.70 اور گوجرانوالہ میں 80.82 فیصد رہا، اسی طرح ملتان میں85 فیصد، راولپنڈی 77.20، ساہیوال 78.76 اور سرگودھا میں 82.82 فیصد طلباء نے کامیابی سمیٹی۔

Recent Posts

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

14 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

35 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

7 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

7 hours ago