سندھ میں تیل وگیس کے اضافی ذخائر دریافت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت ہوگئی . سندھ میں تیل وگیس کے کنوؤں سے اضافی ذخائر دریافت ہوگئے .

او جی ڈی سی ایل نے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے سندھ کے اضلاع ٹنڈو اللہ یار، سانگھڑ اور حیدر آباد میں تیل و گیس کے اضافی ذخائر دریافت کیے . مجموعی طور پر ایک کروڑ 59 لاکھ کیوبک فٹ اضافی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے . تینوں اضلاع کے تین کنوؤں سے 2 ہزار 665 بیرل یومیہ تیل ملا ہے، جبکہ 51 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی بھی حاصل ہورہی ہے . ٹنڈو اللّٰہ یار سندھ میں 585 بیرل یومیہ اضافی تیل، 74 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 32 ٹن یومیہ ایل پی جی حاصل ہورہی ہے . پساکھی حیدرآباد کے کنویں سے 1810 بیرل یومیہ اضافی تیل برآمد ہو رہا ہے . سانگھڑ سے 140 بیرل یومیہ تیل، 47 لاکھ کیوبک گیس اور 11 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے . سانگھڑ کے چک جنوبی کنویں سے 130 بیرل اضافی تیل ، 38 لاکھ کیوبک گیس اور 8 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے . . .

متعلقہ خبریں