دلیر مہندی اور میکا سنگھ ویلکم 3 میں بطور اداکار ڈیبیو کیلئے تیار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی پنجاب کے گلوکار میکا سنگھ اور دلیر مہندی بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویلکم بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلم ہے جو 2007 میں ریلیز ہوئی جس کے بعد 2015 میں اس فلم کا دوسرا حصہ ویلکم بیک پیش کیا گیا اور اس سیریز کی تیسری فلم کی تیاریاں جاری ہیں .

تاہم ویلکم 3 میں اس مرتبہ اکشے کمار کے ساتھ سنجے دت ارشد وارثی اور پریش وارل بھی جلوہ گر ہوں جبکہ پنجابی گلوکار میکا سنگھ اور دلیر مہندی بھی اس فلم میں ڈیبیو کریں گے . بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب دونوں گلوکار بھائیوں کو یہ فلم آفر ہوئی تو انہوں نے منع کر دیا تاہم بعد میں وہ اس کامیڈی فلم کے مزاحیہ کردار کیلئے راضی ہوگئے . یاد رہے کہ اس سے قبل کامیڈی سے بھرپور ویلکم فلموں میں اکشے کمار کے ساتھ نانا پاٹیکر اور انیل کپور نے اہم کردار ادا کئے تھے . . .

متعلقہ خبریں