انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی، وزیر اعظم موزوں ترین امیدوار کیلئے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں گے . وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اس معاملے پر آئین کے مطابق فیصلے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نگران وزیر اعظم کیلئے امیدوار کے انتخاب کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں اور آج اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹس اور قیاس آرائیوں کے برعکس وزیر اعظم نے ابھی تک نگران وزیر اعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا .
متعلقہ خبریں