خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ صوبے میں پری پول دھاندلی کر رہی ہے: پیپلز پارٹی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) باجوڑ میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ نگران کابینہ کے ساتھ شفاف الیکشن ممکن نہیں لہٰذا اسے تبدیل کیا جائے، موجودہ نگران کابینہ معاملات کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نگران کابینہ صوبے میں پری پول دھاندلی کر رہی ہے، موجودہ نگران کابینہ کو فارغ کیے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں ہیں۔