اقوامِ متحدہ کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت


نیویارک (قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں باجوڑ دھماکے میں حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہرقسم اور شکل کی دہشتگردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ سیکیورٹی کونسل نے تمام متعلقہ ممالک سے باجوڑ واقعے کے مجرمان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام کرداروں، مالی معاونوں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے کہا کہ تمام متعلقہ ممالک بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔

Recent Posts

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل، جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

ایپوہ(قدرت روزنامہ)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ…

1 min ago

علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی، مزید نہیں کرنے دیں گے، گورنر کےپی

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین…

4 mins ago

پنجاب حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام…

9 mins ago

مری میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی

مری (قدرت روزنامہ)نکر قطبال کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس سے…

12 mins ago

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

3 hours ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

3 hours ago