نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہے نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی . وزیراعظم شہباز شریف نے منرل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا .

نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی . وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے . لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے . کیا اس صورتحال میں ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جاسکتا ہے اس کا جواب نہیں ہے . وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تھر کول دنیا کے بڑے کوئلے کے منصوبوں میں سے ایک ہے . ریکوڈک کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے . گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قیمتی دولت پر توجہ نہیں دی . کیا ہم کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار تھے . ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے . باتیں بہت ہوگئیں اب ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے . شہباز شریف نے کہا کہ جنگ اب کوئی آُپشن نہیں رہ گئی ہے . پاکستان جوہری طاقت ہے تاہم یہ طاقت کسی کے خلاف استعمال کے لیے نہیں . ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کیے جانے چاہئیں . غربت کے خلاف اور عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے . . .

متعلقہ خبریں