فلموں میں عورتوں کے لیے کوئی مخصوص کہانی نہیں لکھی جاتی، ایمان علی


کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں ایسے ڈرامے اور فلمیں نہیں بنائے جارہے جن میں عورتوں کیلئے کوئی مخصوص کہانی ہو۔
حال ہی میں ایمان علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سماجی اور شوبز کے مسائل پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔


پاکستان میں کس طرح کا کانٹنٹ بنایا جارہا ہے اس سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سالوں اچھے کردار کی آفر کا انتظار کیا مگر انہیں کوئی اچھی آفر نہیں آئی۔
ایمان علی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں عورتوں کیلئے کوئی مخصوص کہانی نہیں لکھی جاتی جس میں کوئی اداکارہ مرکزی کردار ادا نبھا سکے اسے ہمیشہ ہیرو کے برابر میں پراندہ ڈالے کھڑے دکھایا جاتا ہے۔


سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے ٹرینڈ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے تو ڈر لگتا ہے، ہر انسان کے دو چہرے ہیں سامنے کچھ پیچھے کچھ اس لئے وہ سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں۔