چیئرمین پی ٹی آئی، نواز شریف اور اسٹیبشلمنٹ میں دوریاں کم ہونی چاہئیں، فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی، نواز شریف اور اسٹیبشلمنٹ میں دوریاں کم ہونی چاہئیں۔فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ فواد چوہدری ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا۔
ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ کسی کو برا بھلا کہنا پارٹی پالیسی ہو سکتی ہے؟۔فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ملک کا ماحول ہی ایسا بنا ہوا تھا، سمجھ نہیں آ رہی تھی تلخیوں میں کہاں تک جائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ معافی کی پہلی تین لائنوں میں آپ نے کنڈیشن ڈالی ہیں، درست طریقہ سے معافی مانگ لیتے، اگر آپ معافی نہ مانگتے تو الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس پر کارروائی کرتا، آپ مناسب طریقے سے معافی لکھتے یا شو کاز نوٹس کا جواب دیتے، اب معافی نامہ دیکھ کر کیس سے متعلق لائحہ عمل بنائیں گے، کمیشن معافی نامہ دیکھ کر اگلی سماعت پر فیصلہ دے گا۔
وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ یہ تکنیکی معاملات ہیں، ہماری معافی کو قبول کریں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی تلخیوں میں ہم آگے کیسے بڑھیں گے، اس وقت صورت حال معمول کے مطابق نہیں، الیکشن سے زیادہ اہم ہے ملک کے حالات معمول کے مطابق لائے جائیں، ایسے الیکشن کا کیا فائدہ ، اس سے بہتر ہے کہ مجلس شوری بنا لیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین ، نواز شریف اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان دوریوں اور تلخیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، جب تک یہ تلخیاں کم نہیں ہوتیں پاکستان کے اندر الیکشن کا ہونا کیسے ممکن ہوگا، الیکشن ہو بھی گئے تو اسکے نتیجے میں کوئی بھی مسئلہ کیسے حل ہوگا، الیکشن سے قبل میثاق جمہوریت کیا جائے، میثاق جمہوریت سے چئیرمین پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف میں دوریاں کم ہوسکتی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر جمہوریت اور انتخابات کا ماحول ہی نہیں، فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کو کیسے نارمل کرنا ہے، جب شہباز شریف اور راجہ ریاض کی مرضی سے حکومت بنے گی، وہ حکومت الیکشن کرائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آپس کی جو لڑائیں ہیں ہم ان سے ہی باہر نہیں نکل رہے، اس اپاہج حالات میں پاکستان کا الیکشن کی جانب جانا نہ جانا غیر متعلقہ ہے، پہلے تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

7 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

17 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

29 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

35 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

41 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

50 mins ago