بیٹے نے ہماری زندگی مکمل کردی: زید علی

(قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کا کہنا ہے کہ بیٹے ازیان نے ان کی زندگی مکمل کردی ہے .   زید علی نے انسٹاگرام پر اپنے نوزائیدہ بیٹے ازیان اور اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے .

تصویر میں ازیان کا چہرہ نمایاں نہیں ہے . تصویر شیئر کرتے ہوئے زید علی نے بیٹے سے محبت کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ ازیان، ماما اور بابا آپ سے بہت محبت کرتے ہیں . ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ازیان نے ہماری زندگی کو مکمل بنادیا ہے . زید علی کو مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اس پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں دعائیہ کمنٹس موصول ہو گئے ہیں .   واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کا نام جوڑے نے ازیان علی زید رکھا تھا . . .

متعلقہ خبریں