اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن وہ اس کی صفائی پھر بھی ویسے نہیں کرتیں جیسے کہ اس کا حق ہوتا ہے- نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گندا کچن آپ کو بھی بیمار کرسکتا ہے- اگر آپ کے کچن میں بھی صفائی کے باوجود چند چیزیں موجود ہیں تو فوراً باہر نکالیے کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں-
پرانے برتن
ایسے برتن استعمال کرنا اب ترک کردیجیے جو ایک طویل عرصے سے آپ کے ساتھ چلے آرہے ہیں اور اب ان کی شکل و صورت بھی خراب ہوچکی ہے- مستقل استعمال اور گرم کرنے کی وجہ سے یہ برتن آپ کی صحت کے لیے خطرہ بن چکے ہوتے ہیں-
اسفنج
پرانا اسفنج بھی تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ اب جراثیموں کا گھر بن چکا ہوتا ہے- اس لیے یہ صفائی کرنے کے بجائے خود ہی چیزوں کو آلودہ کردیتا ہے- اس لیے اسفنج کو ہر تھوڑے عرصے بعد تبدیل کردیا کریں-
کٹنگ بورڈ
اگر آپ بھی اکثر سبزیاں وغیرہ کاٹنے کے لیے کٹنگ بورڈ استعمال کرتے ہیں تو اب اس کی تبدیلی کے بارے میں سوچیے- یہ حقیقت ہے کہ آپ اسے کسی بھی صورت مکمل طور پر صاف نہیں کرسکتے اور آہستہ آہستہ یہ جراثیموں سے آلودہ ہوتا چلا جاتا ہے- نتیجہ آپ کی صحت پر سمجھوتہ ہے-