بروقت الیکشن کے لیے بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بروقت الیکشن کیلئے بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں اب نگران حکومت بنے گی اور ہماری کوشش ہے عام انتخابات بروقت ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے جبر کا مقابلہ کیا، ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔قوموں پر آزمائشیں آتی ہیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، جنہوں نے ورکرز کنونشن کو ٹارگٹ کیا، انہوں نے ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ باجوڑ دھماکہ قومی سانحہ ہے اس پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، صبر و تحمل اور دلیل کے ساتھ یہ جنگ ہم جیتیں گے۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے پر فخر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، جے یو آئی نہ اپنا نظریہ چھوڑے گی اور نہ اپنے رویے سے ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپے سے باہر نہیں جانا، دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے نہیں دینا، سیاسی قوت اور برداشت کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

8 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

8 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

8 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

8 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

9 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

10 hours ago