ڈیفنس تھانے کی حدود فیز7طارق کمرشل اسٹریٹ پرواقع بنگلہ نمبر ایس 16 میں ہونے والی چوری کی واردات کا مقدمہ الزام نمبر23/440 بجرم دفعہ 34/381 کے تحت بنگلے کے مالک شاہ زمان خان بھٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا . مدعی مقدمہ کے مطابق 30جولائی کو گھروالوں نے صفائی ستھرائی کے لیے 30 سالہ زینب نامی ماسی کو رکھا تھا، جو صبح 10 بجے کام کرنے آئی تھی اور 3 بجے اپنا کام مکمل کرکے چلی گئی تھی . یکم اگست کو ماسی زینب اپنے ساتھ 2 خواتین کو لائی تھی، جن کی عمریں تقریباً28 سے 30 سال کے درمیان تھیں . ماسی نے والدہ سے کہا کہ یہ بھی صفائی ستھرائی کا کام جانتی ہیں اورانہیں بھی کام کی ضرورت ہے . اس کےبعد زینب اورایک خاتون پہلی منزل پرایک کمرے کی صفائی ستھرائی میں لگ گئیں اور ایک خاتون والدہ کے ساتھ نیچے گراؤنڈ فلور پر باتوں میں لگ گئی . بہن اوربھابھی اپنے اپنے کمروں میں موجود تھیں . کچھ دیرکے بعد زینب نے والدہ سے کہا کہ ہم آدھے گھنٹے تک دوبارہ آرہی ہیں، کسی کام سے جانا ہے . یہ کہہ کر تینوں ماسیاں چلی گئیں . تقریباً دوپہر 3 بجے والدہ کو پیسوں کی ضرورت پڑی تو انہوں نے فرسٹ فلور پر کمرے میں موجود لاکر کی چابی دیکھی جو نہیں ملی . گھر میں تلاشی کے بعد لاکر والے کو بلایا گیا اور لاکر کھلوایا تو اندر سے 80تولہ سونا اور 20 لاکھ کی نقدی غائب تھی . واقعے کے بعد فوری طور پر مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی گئی . ڈیفنس پولیس کے مطابق بنگلے میں چوری کی واردات منگل کی صبح ہوئی ہے . واقعے کا مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث گھریلو ماسیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) ڈیفنس کے علاقے میں بنگلے میں کام کرنے والی ماسیوں نے گھر کی صفائی کے ساتھ ساتھ بنگلے ہی کا صفایا کردیا اور 80 تولہ سونا ، 20 لاکھ روپے چُرا کر فرار ہو گئیں . واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا .
متعلقہ خبریں