باہوبلی اسٹار پربھاس نے بالی ووڈ فلموں میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا


تامل ناڈو(قدرت روزنامہ) جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور بلاک بسٹر فلم باہوبلی کے اسٹار پربھاس نے بالی ووڈ انڈسٹری کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کرلی۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پربھاس نے شدید تنقید کا شکار ہونے والی میگا بجٹ فلم آدی پرش کی بدترین ناکامی کے بعد بالی ووڈ کی کسی بھی فلم میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہاں تک کہ پربھاس نے شاہ رُخ خان کی فلم پٹھان کے ہدایتکار سدارتھ آنند کے ساتھ پہلے سے طے شدہ فلم میں بھی کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ٹریک ٹالی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق پربھاس نے اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آدی پرش کی ناکامی کے بعد یہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب کسی بالی ووڈ فلم کی اسکرپٹ سننے کے موڈ میں نہیں ہیں اور دوسری فلم انڈسٹریز کے پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کریں گے۔
یاد رہے کہ پربھاس جلد پرشانتھ نیل کی آنے والی فلم سالار میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جو 28 ستمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔