نئے مالی سال کے پہلے ماہ تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 41.2 فی صد کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے ماہ (جولائی)میں ملکی تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر41.2 فیصدکی کمی کے ساتھ 1.61 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے . پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023ء میں ملکی تجارتی خسارے کاحجم 1.61 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 41.2 فیصدکم ہے .

گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارے کاحجم 2.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا . جون کے مقابلے میں جولائی میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی . جون میں تجارتی خسارے کاحجم 1.86 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جوجولائی میں کم ہوکر1.61 ارب ڈالرہوگیا . اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی . جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.06 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 2.25 ارب ڈالرتھا . مئی کے مقابلہ میں جون میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ہوئی ہے . اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینے میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26.4 فیصدکی کمی ہوئی ہے . جولائی 2023ء میں ملکی درآمدات کاحجم 3.66 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 4.98 ارب ڈالرتھا . . .

متعلقہ خبریں