اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے ماہ (جولائی)میں ملکی تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر41.2 فیصدکی کمی کے ساتھ 1.61 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023ء میں ملکی تجارتی خسارے کاحجم 1.61 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 41.2 فیصدکم ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارے کاحجم 2.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ جون میں تجارتی خسارے کاحجم 1.86 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جوجولائی میں کم ہوکر1.61 ارب ڈالرہوگیا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.06 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 2.25 ارب ڈالرتھا۔
مئی کے مقابلہ میں جون میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینے میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26.4 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ جولائی 2023ء میں ملکی درآمدات کاحجم 3.66 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 4.98 ارب ڈالرتھا۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…