وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا: مریم اورنگزیب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا۔
بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے قلیل مدت میں بڑے ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں، ہم 2018ء میں ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالاہے، شہباز شریف نے وہ کام کیا ہے کہ گلیات، کشمیر، مری، ہزارہ کے لوگ دعائیں دیں گے۔
وفاقی وزیرا طلاعات کا کہنا تھا کہ بارہ کہو کے راستے مری جانے کا راستہ کسی اذیت سے کم نہیں تھا جس کو وزیراعظم نے دس ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، اگر یہ کام 15 ماہ میں ہو سکتا ہے تو چار سال میں کیوں نہیں ہوا۔