صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے 3 بلوں کی منظوری دے دی . صدر مملکت کی جانب سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2023ء کی منظوری دی گئی، بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد 2013ء میں ترمیم کرنا ہے .

صدر مملکت نے پٹرولیم ترمیمی بل 2023ء کی بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد پٹرولیم ایکٹ 1934ء میں ترمیم کرنا ہے . صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023ء کی بھی منظوری دے دی، بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973ء میں ترمیم کرنا ہے . صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے . . .

متعلقہ خبریں