سندھ میں پہلی بار نجی اسکولوں کی اسکول شماری پر رپورٹ شائع


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں پہلی بار نجی اسکولوں کی اسکول شماری کا عمل مکمل کرکے شائع کر دیا گیا . رپورٹ ڈائریکٹریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فراہم کیا گیا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے جبکہ ریفارم سپورٹ یونٹ کی جانب سے شائع کی گئی ہے .


جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں کُل 12 ہزار 809 نجی اسکول قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 11 ہزار 736 اسکول فعال جبکہ 1 ہزار 73 اسکول بند ہوچکے ہیں . رپورٹ کے مطابق فعال اسکولوں میں سے 10 ہزار282 اسکول محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ ہیں اور 591 غیر رجسٹرڈ جبکہ 863 کی رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری ہے .
نجی اسکولوں کی شماری کے حوالے سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ہزار 126 اسکول کرائے کی عمارتوں میں جبکہ 2 ہزار 963 ذاتی عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ صرف 131 اسکولوں کو سرکاری عمارت الاٹ کی گئی ہے .
رپورٹ کے مطابق صوبے میں فعال اسکولوں میں سے لڑکوں کے 174 ، لڑکیوں کے175 اور 11 ہزار387 مشترکہ اسکول موجود ہیں، جن میں سے 1 ہزار274 پرائمری، 553 مڈل، 2 ہزار 784 ایلیمنٹری، 6 ہزار 546 سیکنڈری اور 606 ہائر سیکنڈری اور او / اے لیول اسکولز موجود ہیں .
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فعال اسکولوں میں سے 11 ہزار 231 صرف اسکول ہیں جبکہ 474 اسکول و مدارس اور 32 مدارس بھی شامل ہیں . ان میں سے 10 ہزار 776 انگریزی، 469 اردو اور 491 سندھی میڈیم اسکولز ہیں، جن میں مجموعی طور پر 39 لاکھ 41 ہزار 938 طلبہ زیر تعلیم ہیں . ان میں 21 لاکھ 37 ہزار 605 طلبا اور 18 لاکھ 4 ہزار 333 طالبات شامل ہیں . صوبے کے نجی فعال اسکولوں میں 2 لاکھ 25 ہزار158 اساتذہ موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں