سندھ میں پہلی بار نجی اسکولوں کی اسکول شماری پر رپورٹ شائع


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں پہلی بار نجی اسکولوں کی اسکول شماری کا عمل مکمل کرکے شائع کر دیا گیا۔رپورٹ ڈائریکٹریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فراہم کیا گیا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے جبکہ ریفارم سپورٹ یونٹ کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں کُل 12 ہزار 809 نجی اسکول قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 11 ہزار 736 اسکول فعال جبکہ 1 ہزار 73 اسکول بند ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فعال اسکولوں میں سے 10 ہزار282 اسکول محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ ہیں اور 591 غیر رجسٹرڈ جبکہ 863 کی رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری ہے۔
نجی اسکولوں کی شماری کے حوالے سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ہزار 126 اسکول کرائے کی عمارتوں میں جبکہ 2 ہزار 963 ذاتی عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ صرف 131 اسکولوں کو سرکاری عمارت الاٹ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں فعال اسکولوں میں سے لڑکوں کے 174 ، لڑکیوں کے175 اور 11 ہزار387 مشترکہ اسکول موجود ہیں، جن میں سے 1 ہزار274 پرائمری، 553 مڈل، 2 ہزار 784 ایلیمنٹری، 6 ہزار 546 سیکنڈری اور 606 ہائر سیکنڈری اور او / اے لیول اسکولز موجود ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فعال اسکولوں میں سے 11 ہزار 231 صرف اسکول ہیں جبکہ 474 اسکول و مدارس اور 32 مدارس بھی شامل ہیں۔ان میں سے 10 ہزار 776 انگریزی، 469 اردو اور 491 سندھی میڈیم اسکولز ہیں، جن میں مجموعی طور پر 39 لاکھ 41 ہزار 938 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں 21 لاکھ 37 ہزار 605 طلبا اور 18 لاکھ 4 ہزار 333 طالبات شامل ہیں۔صوبے کے نجی فعال اسکولوں میں 2 لاکھ 25 ہزار158 اساتذہ موجود ہیں۔

Recent Posts

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

11 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

26 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

33 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

37 mins ago

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…

38 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…

39 mins ago