رضوانہ پر تشدد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، مریم نواز
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ رضوانہ پر تشدد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔لاہور جنرل اسپتال میں تشدد کی شکار بچی رضوانہ کی عیادت کے بعد مریم نواز نے کہا کہ بہت دکھ اور تکلیت میں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رضوانہ کا کیس تو سامنے آگیا، اس کے طرح کے کتنے کیس ڈر کی وجہ سے چھپائے جاتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اگلی نسل کی حفاظت ہماری ذمےداری ہے، بچوں کی تعلیم وتربیت اور حفاظت ریاست کی ذمےداری ہے۔