ڈی آئی خان (قدرت روزنامہ) پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر رات دو بجے چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھرپر نہیں ملے ، چھاپے میں گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان، غلیلیں اور ڈنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر پولیس کو یہ سامان ضروری چاہیے تھا تو میرے علم میں لاتے میں خود ان تک پہنچاتا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگران وزیراعلیٰ کےخلاف اکسایا گیا اور کارروائی اسی خط پر کی گئی۔علی امین گنڈا پور کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…