چمن میں پولیو ڈیوٹی سے غیر حاضر 15 لیویز اہلکار نوکری سے فارغ
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ضلع چمن ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور مسلسل غیر حاضری پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن 15 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق یہ لیویز اہلکار مسلسل ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے کے بعد جب پولیو کی ڈیوٹی کیلیے انھیں حاضر ہونے کا حکم دیاگیا اس کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے انھیں برخاست کردیا دوسری جانب سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر تمام لیویز اور پولیس اہلکار جوکہ پرائیویٹ گن مین تھے انکو بھی واپس بلالیا گیا ہے اور انھیں جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کا حکم دیاگیا ہے جو اہلکار حاضر نہیں ہونگے
انھیں غیر حاضر تصور کرکے انھیں بھی نوکری سے فارغ کردیا جائے گا اس کے ساتھ ضلع بھر میں وفاقی اور صوبائی لیویز اہلکاروں جنھوں نے یوضی اہلکار کا سلسلہ بھی بند کردیاگیا ہے اور اوریجنل اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس آنے کی تاکید کی گئے ہے زرائع کے مطابق یہ اقدام موجودہ حالات کے باعث اٹھایا گیا ہے تاکہ علاقے کی سیکورٹی بہتر بنایا جاسکے۔