سینیٹ اجلاس؛ پی آئی اے کو پرائیویٹ نہ کیا تو بے عزتی اور نقصان الگ ہوگا، خواجہ آصف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تبدیلی پاکستان بین الاقوامی ایئرلائن کارپوریشن ترمیمی بل 2023ایوان بالا میں پیش کر دیا گیا،وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ میں بل پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس سال پی آئی اے کا خسارہ 110ارب روپے ہے، میں نجکاری کا حامی نہیں، 742ارب کا قرضہ ہے ، ادائیگی کیلئے مزید قرضہ لیا جاتا ہے،ان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کا کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا، پی آئی اے کے پاس براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہونی ہے،ہمارے پاس 28جہاز ہیں،
پوری دنیا نے ایک جہاز تک لیز پر نہیں دیا، ہمارے پاس اور کوئی حل نہیں، سیاست سے ہٹ کر قومی ادارے کو بچانا ہے،خواجہ آصف نے کہاکہ پی آئی اے کا 40فیصد کنٹرول پرائیویٹ سیکٹر کو دینا چاہئے، اگر پی آئی اے کو پرائیویٹ نہ کیا تو بے عزتی اور نقصان الگ ہوگا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔