سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عندیے کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے3 شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیے ہیں۔