توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کل ذاتی حیثیت میں طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
وکیل نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابل سماعت کے معاملے پر معاملہ دوبارہ سیشن عدالت بھیجا ہے،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ وکیل الیکشن کمیشن پہلے ہی درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دے چکے ہیں،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جج نے کہاکہ کل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دیں،عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 8بجے تک ملتوی کردی۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرانسفر کی درخواستیں مسترد ہو گئی ہیں،جعلی فیس بک پوسٹ پر ایف آئی اے کو ڈائریکشن دی گئی ہے ،
جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ انکا کیا جنہوں نے جعلی فیس بک پوسٹیں لہرائی ہیں؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ فیس بک پوسٹس لہرانے والوں پر آپ کو پیار آ جاتا ہے، وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز کے جملے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔