کراچی، زیادہ بھیک کیلئے سفاک باپ کے ہاتھوں جلائی گئی ڈیڑھ سالہ بیٹی دم توڑ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے کورنگی میں سفاک باپ کی جانب سے زیادہ بھیک حاصل کرنے کے لیے جلائی گئی ڈیڑھ سالہ بچی انتقال کر گئی . پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن 51 بی میں اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے .

ملزم کے خلاف بچی کے نانا محمد منظور کی مدعیت میں قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے . مقدمے میں مدعی نے بتایا کہ 26 جولائی کی صبح 10 بجے بچی کا باپ چاند میاں میری نواسی کو بھیک مانگنے کے لیے گھر سے لے کر گیا،27 جولائی کو چاند میاں سے رات 8 بجے بچی واپس لی تو بچی فضا آگ سے جھلس کر زخمی تھی . نانا نے پولیس کو بتایا کہ ملزم چاند میاں اپنی بیوی سے بھی بھیک منگواتا تھا، ملزم کے بھیک منگوانے کی وجہ سے میری بھانجی شوہر کا گھر چھوڑ کر ماں کے گھر چلی گئی تھی تاہم اب ڈیڑھ سالہ فضا جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی . درج مقدمے کے مطابق ملزم چاند میاں نشے کا عادی اور خود بھی بھکاری ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے . . .

متعلقہ خبریں