“عبایا اتر گیا”، لندن روانگی سے قبل رابی پیرزادہ تنقید کی زد میں آگئیں
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سابقہ گلوکارہ و میزبان اور موجودہ معروف خطاط رابی پیرزادہ کو لندن روانگی سے قبل تصویر لینا مہنگا پڑ گیا۔
رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لندن روانگی سے قبل ائرپورٹ سے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں جینز اور شرٹ میں ملبوس سر پر حجاب لیے کیمرے کے سامنے پوز بناتے دیکھا گیا۔تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنے پرستاروں کی فرمائش پوچھ ڈالی انہوں نے لکھا کہ لندن جا رہی ہوں وہاں سے کچھ چاہیے تو بتائیں۔
Jaa rehi hon.., London se kuch chahiye to betain…
Mere liye dua kerein… #rabipirzada pic.twitter.com/TDQtmVKqyf— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 2, 2023
پوسٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں نے جہاں حیران کن فرمائش کی وہیں رابی کو انکے لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔لوگوں نے رابی کو انکے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ”عبایا اتر گیا،مطلب کہ لندن پہنچ کر ڈوپٹہ بھی اترنے کے واضح امکانات ہیں،مذھب کارڈ بس ادھر تک ہی تھا۔
عبایا اتر گیا 🤔
مطلب کہ لندن پہنچ کر ڈوپٹہ بھی اترنے کے واضح امکانات ہیں
مذھب کارڈ بس ادھر تک ہی تھا— Syeda المسلمہ (@SyedaZ_) August 2, 2023
جواب میں رابی نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ”بہن آپ کو قرآن پڑھنا چاہیے، دوسروں کو اس طرح بتانا گناہ ہے، سورۃ الحجرات پڑھیں۔ میرے پاکستان میں مفت قرآنی سکول ہیں، لندن میں ایک کھولنے کا ارادہ ہے، اللہ آپ سے نہیں پوچھے گا کہ میں کیا پہن رہی ہوں، وہ آپ سے ضرور پوچھے گا، کیا آپ نے لوگوں کو کسی کو تکلیف دینے پر اکسایا؟ عبایا اپنے آپ کو چھپانے کے لیے نہیں ہے۔”
Sister U should read Quran, its a sin to point out others this way, read surah alhujraat. I ve my free Quran schools in Pakistan, abt to open one in London, Allah wont ask u what I m wearing, He ll surely ask u, did u provoke people to hurt someone. Abaya isn’t imp, to cover…
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 2, 2023