95 سالہ بزرگ کی دوسری شادی کروا دی گئی، بچوں، پوتوں اور نواسوں نے کیا ردعمل دیا؟
مانسہرہ (قدرت روزنامہ) مانسہرہ میں 95 سالہ باپ کی دوسری شادی بچوں نے ہی کروائی، پوتوں اور نواسوں نے دھوم دھام سے کی گئی شادی میں پرجوش حصہ لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 95 سالہ بزرگ شہری محمد زکریا کی پہلی بیوی فوت ہو چکی تھی، ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں جو سب اپنے اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ شادی شدہ بچوں نے والد کو اکیلے زندگی گزارتے اور بور ہوتے دیکھا تو انہوں نے ان کی شادی کی ٹھان لی۔
95 سالہ بزرگ کیلئے رشتہ تلاش کیا گیا جو خود ایک بیوہ ہیں اور جوڑ ملتے ہی شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ اس شادی میں پوتے ، پوتیاں اور نواسے نواسیاں پیش پیش تھے جنہوں نے شادی کی رسموں میں نہ صرف خوب حصہ لیا بلکہ شادی کو یادگار بنا دیا۔