اسلام آباد بار کی جج ہمایوں دلاور کے رویے کی مذمت، معافی کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی طرف سے اراکین بار سے ہتک آمیز رویہ اپنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہتک آمیز رویہ اپنانے پر جج ہمایوں دلاور شام تک معزز اراکین بار سے معافی مانگیں بصورت دیگر وکلاء صاحبان ہمایوں دلاور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، بار کسی بھی جوڈیشل آفیسر کی طرف سے وکلاء صاحبان سے ہتک آمیز رویہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔