ندا یاسر نے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر اپنے شو میں انکشاف کیا کہ لوگ انہیں کہتے ہیں کہ آپ اپنے بچوں کو چھُپا کر کیوں رکھتی ہیں؟ اکیلے باہر چلی جاتی ہیں، انہیں بھی اپنے ساتھ لے جایا کریں۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ اب میں انہیں کیسے سمجھاؤں کہ میرے بڑے بچوں نے تو صاف صاف مجھ سے ایک بات کہہ رکھی کہ آپ ہماری لائف کو یوں سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اُن کے بچے چاہتے ہیں کہ میں آزادی کے ساتھ دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کروں، یہی نہیں میں خود بھی یہی سمجھتی ہوں کہ ان کی اپنی زندگی ہے۔
View this post on Instagram