موٹر سائیکل آپ کے موبائل فون کو کیسے اور کتنا نقصان پہنچاتی ہے؟ پہلی بار کمپنی کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)موٹر سائیکل آپ کے موبائل فون کو کیسے اور کتنا نقصان پہنچاتی ہے؟ اس حوالے سے پہلی بار کمپنی نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا مگر موٹر سائیکل کے انجن سے پیدا ہونے والا ارتعاش آئی فون کے کیمرا سسٹم کو متاثر کرسکتا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ایپل کے سپورٹ فورم میں ایک نئی پوسٹ میں سامنے آئی ہے۔

اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہائی ایمپلیٹیوڈ وائبریشن خصوصاً طاقتور موٹر سائیکل انجن سے پیدا ہونے والال ارتعاش کمپنی کی ڈیوائسز کے کیمرا سسٹم کی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔

کمپنی کا صارفین کو مشورہ

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی آئی فون کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ انجن کا ارتعاش ہینڈل بار اور چیسز کے ذریعے بھی ڈیوائس تک منتقل ہوسکتا ہے۔

ایپل کی جانب سے کی گئی تیکنیکی وضاحت کے مطابق اگر تصویر کھینچتے ہوئے حادثاتی طور پر کیمرا کو ہلا دیا جائے تو تصویر دھندلی ہوسکتی ہے، اس سے بچنے کے لیے کچھ آئی فون ماڈلز میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن موجود ہے۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ امیج اسٹیبلائزیشن اچھی تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کلوزڈ لوپ اے ایف بھی یہی کام کرتا ہے۔

مگر او آئی ایس اور کلوزڈ لوپ اے ایف سسٹمز کی کارکردگی مخصوص فریکوئنسی رینجز کی ہائی ایمپلیٹیوڈ وائبریشن سے متاثر ہوسکتی ہے۔

ہمارا مشورہ ہے کہ آئی فون کو اس طرح کے ارتعاش سے بچائیں۔

آئی فون 6 ایس، 6 ایس پلس سے تمام آئی فونز میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور کلوزڈ لوپ آٹو فوکس کے فیچرز موجود ہیں مگر یہ دونوں فیچرز کچھ آئی فون ایسیسریز کی مقناطیسی کشش سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس پوسٹ میں ایپل کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اگر آئی فون کے ساتھ موٹرسائیکل یا اسکوٹر پر سفر کریں تو ارتعاش کم کرنے والی ایسیسری کا استعمال کریں تاکہ فون اور کیمرا سسٹم کے لیے خطرہ کم کیا جاسکے۔

Recent Posts

مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے…

11 mins ago

کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے…

14 mins ago

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے…

16 mins ago

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے دو…

22 mins ago

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی…

26 mins ago

کے پی میں پیپلز پارٹی کا گورنر، حکومت کا فضل الرحمٰن سے آخری رابطہ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا کیلئے نامزد صوبائی گورنر کی ہفتے کی شام پشاور…

27 mins ago