اگر عمران خان کو گرفتار کیا تو ساری ویڈیوز جاری کر دوں گی، حریم شاہ کی دھمکی
لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز جاری کر دیں گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
عدالت کے اس فیصلے پر حریم شاہ نے ردِعمل دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
سننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔#ImranKhan
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 5, 2023
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز اور تصاویر جاری کر دیں گی۔
یاد رہے کہ حریم شاہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہیں اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں۔